سپریم کورٹ نے بہار میں شراب پر پابندی سے متعلق مقدمہ اس کے پاس منتقل
کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی درخواست پر سماعت کرنے کا آج فیصلہ کیا۔جج دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے کنفیڈریشن آف الکوہلک بیوریج
کمپنیز کو نوٹس جاری کیا اور چار ہفتے میں آئندہ کی سماعت طے کی۔گزشتہ سال سات اکتوبر کو سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے بہار میں
شراب کی فروخت پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن منسوخ کئے جانے پر روک لگا دی
تھی۔